شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہوگا
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج (منگل) شام محکمہ موسمیات کراچی میں ہوگاجس میں شوال المکرم1440ہجری کاچاندنظرآنے یانہ آنے کافیصلہ کیاجائے گا۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔چاندنظرآنے کے بارے میں شواہداکٹھے کرنے کے لئے زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔