سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں آج عید الفطرمنائی جارہی ہے
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدگاہوں اور مساجد میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے، سب سے بڑا اجتماع ابوظہبی کی شیخ زید مسجد میں ہوا۔ عیدالفطر کی نماز کے بعد متحدہ عرب امارات کے مطابق توپ کے دو گولے داغ کرعیدالفطر کا اعلان کیا گیا۔ عید کے موقع پر مساجدوں میں بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا جس میں امت مسلمہ کی سلامتی اور دنیا میں امن قائم رہنے کے لیے دعائیں کی گئیں۔ برطانیہ میں رواں سال بھی دو عیدیں منائی جا رہی ہیں جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد کل عید منائے گی جبکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی دو عیدیں منائی جا رہی ہیں۔ انڈونیشیا، جاپان، آسٹریلیا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تاہم عیدالفطر کل ہوگی