کراچی سمیت ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الفطر منارہی ہے
کراچی: کراچی سمیت ملک بھر میں داؤدی بوہرہ جماعت عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے ، نماز عید الفطر کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ تفصیلات کے مطابق داودی بوہری جماعت سے تعلق رکھنے والے آج عید الفطر منارہے ہیں، کراچی میں بوہری برادری کی نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا جبکہ پان منڈی اور حیدری کے علاقوں میں بھی بوہری کمیونٹی کی مساجد میں نمازعید کے اجتماعات ہوئے۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہر سال کی طرح امسال بھی بوہرا برادری کے اپنے سیکیورٹی رضاکاروں نے فرائض انجام دیئے جبکہ پولیس اور رینجزر کے اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ نماز عید کے موقع پر ملک کی سلامتی اور ترقی سمیت امن و امان کے لِئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔