سعودی عرب تیل کی منڈی میں پیشرفت کا بغور جائزہ لے رہا ہے، سعودی وزیرتوانائی
سعودی عرب کے توانائی کے وزیرخالد Al-Falih نے کہا ہے کہ ان کا ملک تیل کی منڈی میں پیشرفت کا بغور جائزہ لے رہا ہے جس میں حالیہ دنوں میں بڑے پیمانے پر تیزی آئی ہے۔Al-Falih نے جدہ میں ایک بیان میں کہاکہ تقریبا تیس ماہ کے عرصے میں تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی کوششیں کامیاب ثابت ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گروپ میں تیل برآمد کرنے والے ممالک نے تیل پیدا کرنے والے اور صارفین کے فائدے کیلئے تیل کی منڈی میں توازن برقرار رکھنے کاعزم کررکھا ہے۔
AL-Falih نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی منڈی میں استحکام کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے اور ہم نے ان وعدوں کو پورا کیا ہے اور میں ایک مرتبہ پھر اس کا عہد کرتا ہوں۔سعودی عرب کے تیل کے وزیر نے تیل کی بین الاقوامی منڈی کے استحکام کیلئے سعودی عرب اور روس کے ردمیان اشتراک کو اجاگر کیا تاہم انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ سعودی عرب کا تعلق تیل اور تیل برآمد کرنے والے ممالک سے الگ نوعیت کا ہے۔