علی وزیر کو آٹھ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل پشاور بھیج دیا گیا
بنوں کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی ایم کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن علی وزیر کو منگل کے روز آٹھ روزہ عدالتی ریمانڈ پر سنٹرل جیل پشاور بھیج دیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں میں علی وزیر کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔علی وزیر اور محسن داوڑ کو نو ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ ماہ شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر حملے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔