ملک میں کہیں کہیں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دورا ن اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، شمالی مشرقی بلوچستان اور کشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے۔ آج (جمعرات) صبح ریکارڈکیاگیا بعض شہروں کادرجہ حرارت اسلام آباداور گلگت 18 ڈگری سینٹی گریڈ لاہور 23 کراچی 29 پشاور 22 کوئٹہ 21 مری 13 اور مظفر آباد 16ڈگری سینٹی گریڈ