ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالی پنجاب کی بڑی مارکیٹیں بند کرنیکا فیصلہ
لاہور: ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی پنجاب کی بڑی مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی میں کچھ دیر میں آپریشن شروع ہوگا۔ چیف سیکریٹری پنجاب کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ پنجاب کی بڑی مارکیٹیں این سی او سی کے فیصلوں کے تناظر میں بند کی جائیں گی۔