کراچی، تیز آندھی کے بعد کئی علاقے تاحال بجلی سے محروم
کراچی(صباح نیوز)شہر قائد کراچی میں گذشتہ روز تیز آندھی آنے کے بعد سے شہر کے کئی علاقے 15 گھنٹے بعد بھی بجلی سے محروم رہے ۔کراچی شہر کے علاقے اسکیم33، سعدی ٹائون، امروہہ سوسائٹی، سینٹرل انفارمیشن سوسائٹی میں 15 گھنٹے بعد بھی بجلی غائب رہی ، تا حال بجلی بحال نہ ہونے پر شہری پریشان ہیں ۔ترجمان کراچی الیکٹرک کے مطابق پول گرنے کی باعث کے ڈی اے اسکیم 33 میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ رات کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلی تھیں، مٹی اور دھول فضا میں چھا جانے سے حد نگاہ بھی کم ہوگئی تھی۔