کوئٹہ: بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کا 7 جون سے بس سروس شروع کرنے کا اعلان

بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں نے 7جون سے مقامی، اندرون صوبہ اور ملک کے دیگر شہروں کے لیے بس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔جنرل سیکرٹری بلوچستان بس فیڈریشن اختر محمد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں کا اجلاس کوئٹہ میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان میں 7 جون سے پبلک ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی۔ انھوں نے بتایا کہ کوئٹہ میں لوکل بس سروس کے ساتھ، اندورن صوبہ اور ملک کے دیگر شہروں کے لیے ٹرانسپورٹ کا اغاز کر دیا جائے گا۔اختر محمد نے بتایا کہ تین صوبوں میں بس سروس کا آغاز ہوگیا مگر بلوچستان میں حکومت نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، جب ہوائی جہاز اور ٹرینیں چل سکتی ہیں تو بس سروس پر پابندی کیوں ہے؟۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ بس سروس کے آغاز کے ساتھ کورونا سے بچا ئوکے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات کریں۔