کورونا ہو یا ٹڈی دل، عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا ہو یا ٹڈی دل ہم اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں خود شہر شہر جا کرصورتحال کا جائزہ لیتا ہوں،موقع پر فیصلے کیے جاتے ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے میں ہی تحفظ ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہدایات پرعمل نہ کرنے پرکاروباری اداروں اور افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔وزیر اعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تاجر، دکاندار، ٹرانسپورٹرز، ٹریڈرز ایسوسی ایشنز کورونا کا پھیلائو روکنے کے لیے ساتھ دیں۔