پیٹرولیم مصنوعات کو سستا کرنا عوام کی حقیقی خدمت ہے ۔ صدر ملک عابد ، جنرل سیکریٹری چوہدری اعجاز

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) حکومت نے مہنگائی کے جن کو قابو میں کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے لاک ڈاؤن کے دوران
پیٹرولیم مصنوعات میں 56روپے تک کی کمی کی ہے جو کہ عوام کی حقیقی خدمت ہے ، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے صدر ملک عابد اور جنرل سیکریٹری تحریک انصاف فرانس چوہدری اعجاز جٹ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی شروع دن سے کوشش ہے کہ عوام کو ہر قسم کا ریلیف دیا جائے۔ اور انہوں نے اپنی کابینہ اور تمام اداروں کو بھی خرچے کم کرنے کا حکم جاری کیا ہؤا ہے۔ گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معیشت کا برا حال تھا ، تحریک انصاف کی حکومت معیشت کی بحالی اور عوام کی بہتری کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ جبکہ اپوزیشن کی پوری کوشش ہے کہ مہنگائی کا جن بے قابو رہے اور عوام پریشان رہیں اسی لئے پٹرولیم مصنوعات میں چھپن روپے کی کمی کے باوجود اپوزیشن راہنماؤں کی آشیر باد سے تاجر برادری قیمتیں کم کرنے پر تیار نہیں ہے ، حالانکہ حکومت نے پٹرول ، لائٹ ڈیزل ، ڈیزل ، مٹی کا تیل مزید سستا کیا ہے ، جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں اب ہمارے ملک میں ایندھن سستے نرخوں پر دستیاب ہے اور بھارت میں ہم سے دوگنا مہنگا ہے جبکہ سری لنکا ، بنگلہ دیش اور نیپال وغیرہ میں اس کے نرخ ہم سے پچاس سے ستر فیصد زیادہ ہیں