اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے نجی شراکت قائم کرنا ضروری ہے، وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر
وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے کہا ہے کہ اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے نجی شراکت قائم کرنا ضروری ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2008 سے اب تک مختلف حکومتوں نے اسٹیل ملز کو دوبارہ کھڑا کرنے کے لیے تقریباً 90 ارب روپے کے بیل آؤٹس اور دیگر تعاون فراہم کیا لیکن وہ نہ ہوسکا۔حماد اظہر نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو اسٹیل ملز کا خسارہ 176 ارب روپے تک ہوچکا تھا اور 2018 میں اس کا قرضہ 210 ارب روپے سے بھی تجاوز کرچکا تھا اور دن بدن اس قرضے پر سود اور نقصانات بھی بڑھ رہے ہیں اور حکومت کو تقریباً 70 کروڑ روپے ماہانا تنخواہوں اور سود کی مد میں ادا کرنا پڑتا ہے۔