برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنرکی شیڈو وزیرخارجہ سے آن لائن گفتگو

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس ذکریا نے برطانوی لیبر پارٹی کی سیاستدان اور شیڈو وزیرخارجہ Lisa Nandy سے آن لائن گفتگو کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سےجاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ نفیس ذکریا اور Lisa Nandy نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر ایک مسلمہ تنازعہ ہے جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے پانچ اگست دوہزار انیس کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارت کے غیر قانونی اقدام کے تناظر میں وہاں جاری انسانی بحران پر تشویش ظاہر کی۔