شعبہ صحت میں اصلاحات سے صحت کی سہولیات بہتر بنانے میں مدد ملے گی،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے شعبہ صحت میں اصلاحات کے ذریعے صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے ، لوگوں کو معیاری خدمات کی فراہمی اور موجودہ خامیوں کو دور کرنے کے عمل کویقینی بنانے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں انصاف ڈاکٹرز فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ وزیراعظم نے افسوس ظاہر کیا کہ ماضی میں شعبہ صحت کو نظر انداز کیاگیا جس کی وجہ سے عام آدمی کو صحت کی سہولتوں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عمران خان نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور معاون طبی عملے کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ۔