محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج پھر تیز آندھی کا امکان ظاہر کردیا
محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے شہر میں آج بھی تیز آندھی کا امکان ظاہر کردیا۔چیف میٹرولوجسٹ سردار فراز نے ڈان نیوز کو بتایا کہ بلوچستان کے علاقے اوتھل اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں کا سسٹم بن رہا ہے جس کے اثرات کراچی پر بھی پڑ سکتے ہیں۔