وزیراعظم کی پٹرولیم کےشعبےمیں اصلاحات کاعمل مزید تیزکرنے کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم کے شعبے میں اصلاحات کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پٹرولیم کے بارے میں معاون خصوصی ندیم بابر سے باتیں کرتے ہوئے، جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی، وزیراعظم نے کہا کہ یہ بات انتہائی اہم ہے کہ اس شعبے میں بہتری لائی جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ معاون خصوصی نے وزیراعظم کو پٹرولیم کے شعبے میں اب تک کی جانے والی اصلاحات پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔