کرونا صورت حال پر وزیراعظم کا 24 گھنٹوں میں اہم خطاب متوقع

اسلام آباد: کرونا صورت حال پر وزیراعظم عمران خان کا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اہم خطاب متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی موجودہ صورت حال پر مشاوت کی گئی۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تجاویز اور پارلیمنٹری سیشن پرگفتگو کی گئی۔وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کوحکمت عملی سےمتعلق گائیڈلائنز فراہم کر دیں۔