پاکستان نے گلگت بلتستان میں بودھ مت ثقافتی ورثہ کو نقصان پہنچنے سے متعلق بھارتی موقف مسترد کردیا

ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کے سوالات پر کہا ہے کہ پاکستان گلگت بلتستان میں بودھ مت کے ثقافتی ورثہ کے بارے میں بے بنیاد بھارتی استدلال کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہے۔ بھارتی الزامات تاریخی حقائق، عالمی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے صریحا برعکس ہیں۔جموں وکشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور عالمی برادری اسے اسی مسلمہ حیثیت سے جانتی ہے۔ یہ تنازعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر دیرینہ ترین معاملہ ہے جو 1947 سے جموں وکشمیر کے حصے پر غیرقانونی اور غاصبانہ بھارتی قبضے کی وجہ سے اب تک حل طلب ہے۔ جھوٹے اور مضحکہ خیز بھارتی دعوے جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں کرسکتے