پاک فوج کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیار ہے،وزیراعظم

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی بھارتی مہم جوئی یا جھوٹے الزام پرمبنی کسی کارروائی کا منہ تو ڑ جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ انہوں نے آج مظفرآباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بزدل بھارتی فوج جو مقبوضہ جموں وکشمیر کے نہتے عوام کے سامنے بھی بے بس نظر آتی ہے پاک فوج سے لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا گزشتہ سال فروری میں بھارتی فوج کی حالت دیکھ چکی ہے جب اس کا سامنا پاکستان کی بہادر افواج سے ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے جہاں حکومت اقلیتوں کو ہدف بنا رہی ہے ۔