صنعت کاری کا فروغ،تاجر برادری کو سہولیات فراہمی حکومتی ترجیح ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صنعت کاری کا فروغ اور تاجر برادری کوتمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وہ آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ تجاویز کے بارے میں جمعرات کے روز اسلام آباد میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے رواں مالی سال کے محصولات اور اخراجات اورآئندہ بجٹ کے تخمینوں کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں کورونا کی وبا سے متاثر ہونے والے صنعتی شعبے کی بحالی اور ترقی حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سبڈی کا مناسب اور موثر استعمال یقینی بنانے اور غیر ضروری حکومتی اخراجات کا عوام پر بوجھ کم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔