پاک فوج ٹڈی دل کےخاتمےکیلئےتمام دستیاب وسائل بروئےکار لائےگی، آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹڈی دل پر قابو پانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج ٹڈی دل کےخاتمےکیلئےتمام دستیاب وسائل بروئےکار لائےگی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے انسداد ٹڈی دل سینٹر کا دورہ کیا جہاں انجینئر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر آرمی چیف نےنیشنل ایکشن پلان کےتحت ٹڈی دل پر قابو پانےکی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ٹڈی دل کےخاتمےکیلئےتمام دستیاب وسائل بروئےکار لائے گی۔