امریکا میں احتجاج پر پینٹاگون اور ٹرمپ کے درمیان تنازع سامنے آگیا
امریکی دفاع کے ذمہ دار پینٹاگون کے سربراہ نے ملک میں جاری مظاہرے روکنے کے لیے فوجیوں کے استعمال کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خیال کو مسترد کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور سیکریٹری دفاع مارک ایسپر دونوں ہی ٹرمپ کے پہلے وزیر دفاع جم میٹیس کی تنقید کی زد میں آئے۔ان پر تنقید ایسے وقت میں سامنے آئی جب امریکی صدر نے ملک میں سڑکوں پر احتجاج کرنے والوں پر ’غلبہ پانے‘ کے لیے فوج کو استعمال کرنے کی دھمکیاں دی تھی۔ مارک ایسپر نے امریکی صدر کو یہ کہہ کر ناراض کردیا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے فوجی دستوں کے استعمال کی مخالفت کرتے ہیں۔