پاکستان میں کورونا کیسز چین سے زیادہ، مجموعی متاثرین 85 ہزار سے تجاوز کرگئے
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد خطرناک صورتحاک کی طرف جارہی ہے اور 2 دن سے یومیہ 4 ہزار سے زائد کیسز آنے کے بعد ملک کے مجموعی کیسز کی تعداد چین کے متاثرین سے زیادہ ہوگئی ہے۔اب تک ملک میں سامنے آنے والے ان کیسز کی مجموعی تعداد 85 ہزار 781 ہوچکی ہے جبکہ 1721 افراد اس وائرس سے لقمہ اجل بنے ہیں۔آج ابھی تک سامنے آنے والے نئے کیسز کی تعداد 2534 ہے جبکہ 62 اموات بھی ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔