صوبہ پنجاب کے اضلاع میں نجی و سرکاری سکول 7 جون سے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور: محکمہ سکول ایجوکیشن نے 7 جون سے صوبے بھر کے اضلاع میں نجی اور سرکاری سکولز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور بچوں کو 50 فیصد حاضری کے تحت بلانے کی پابندی برقرار رہے گی۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں طلبہ کو 50 فیصد حاضری کے تحت بلایا جائے گا اور کوئی بچہ لگاتار دو دن سکول نہیں آئے گا جبکہ تمام متعلقہ اتھارٹیز کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروائیں گی۔دوسری جانب حکومت نے نویں کلاس سے بارہویں جماعت کے طلبہ کے امتحانات صرف چند اختیاری مضامین میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔