اسرائیل: نامزد وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی سیکیورٹی انٹیلی جنس نے سنبھال لی
جرمنی کے مؤقر نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق اسرائیل کے نئے نامزد وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی سیکیورٹی کی ذمہ دای فوری طور پر اسرائیل کی داخلی انٹیلی جنس سروس شن بیت نے سنبھال لی ہے۔نشریاتی ادارے کے مطابق اس امر کی تصدیق خود انٹیلی جنس ذرائع نے کردی ہے۔ جرمنی کے نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل کے مؤقر اخبار ہیرٹز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ایک غیر معمولی قدم ہے کیونکہ مروجہ طریقہ کار کے تحت شن بیت باقاعدہ حلف برداری کے بعد ہی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالتا ہے۔