کوہاٹ:جائیداد کے تنازع پر6 افراد قتل،1زخمی
کوہاٹ کے علاقے ڈھیری بانڈہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ1 شخص زخمی ہو گیا۔ کوہاٹ پولیس کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازع پر ملزم ممتاز اور اس کے 2 بیٹوں نے اپنے قریبی رشتے داروں پر فائرنگ کی۔کوہاٹ پولیس نے کہا کہ فائرنگ سے ملزم کے 2 بھائیوں کے 6 بیٹے جاں بحق ہو گئے۔ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے اور امید ہے کہ انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔