مختلف شعبوں میں معاشی بحالی، ترقی اور کامیابی کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں : وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان بدل رہا ہے، اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ تعمیرات سمیت مختلف شعبوں میں معاشی بحالی، ترقی اور کامیابی کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ 2017میں وفاقی ترقیاتی ادارہ دیوالیہ کے قریب تھا اور اسےپانچ ارب80کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا تھا۔ موجودہ مالی سال میں ادارے کو 73ارب روپے کے سرپلس کی توقع ہے، سی ڈی اے کے اکاؤنٹس میں 26ارب روپے پہلے سے ہی آ چکے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ٹیم کو مبارکبار پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام حاصل کرنے کے بعد اسلام آباد کو ماڈل سٹی بنانے میں تیزی سے کام کرنا ہوگا۔ترجیحی بنیادوں پر اصلاحات اور بحالی کا کام کرنا ہوگا۔ عزم، شفافیت اور جدت کے ذریعے دوسرے بڑے شہرمعاشی لحاظ سے خود کفیل ہو سکتے ہیں۔