وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ان ایکشن
وزیر اعلی عثمان بزدار کا لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ وزیراعلی عثمان بزدار نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور اکیلے ہی بعض علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا وزیر اعلی عثمان بزدار نے”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام پر پیش رفت کے حوالے سے صفائی انتظامات کا مشاہدہ کیا وزیراعلی عثمان بزدار سٹاف افسر، سکیورٹی آفیسر اور آفیشل فوٹوگرافر و کیمرہ مین کو بھی ساتھ لے کر نہ گئے وزیر اعلی عثمان بزدار شہر کے بعض علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہم وزیر اعلی عثمان بزدار کا لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار وزیر اعلی عثمان بزدار کے حکم پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران علی سلطان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان کو فوری طور پر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں - جو افسر عوامی مسائل حل نہیں کر سکتا وہ پنجاب چھوڑدے- کاغذی کارروائیاں نہیں چلیں گی - صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا- شہر کے دورے کے دوران صفائی کی خراب صورتحال دیکھ کر ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی پر افسوس ہوا۔ شہر میں صفائی کی صورتحال کے بارے کچھ عرصے سے شکایات مل رہی تھیں صفائی کا خود جائزہ لیا اور ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ لاہور پاکستان کا دل ہے اور دل کو صاف ستھرا رکھنا ضروری ہے ۔ عثمان بزدار