مہنگائی کا طوفان: پیٹرول اور بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی کردی گئی
حکومت نے بجلی اورپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعدگیس کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہےآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے گیس کی قیمت میں 45 فیصد اضافے کی سمری وفاقی حکومت کوبھجوا دی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جولائی سے گیس مہنگی کردی۔اعلامیے کے مطابق اوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے گیس 45 فیصد اورسوئی سدرن کیلئے گیس 44فیصد مہنگی کی ہے۔اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔