شمالی وزیرستان : پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں 20 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق کہ صوبے میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے، متاثرہ تمام بچوں کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتایا کہ بچے کو ابتدائی ٹیکے بھی نہیں لگوائے گئے، صرف چند مہمات کے دوران انسداد پولیو کے قطرے پلوائے گئے تھے۔ یاد رہے کہ ایک ماہ کے دوران شمالی وزیرستان سے7 اور بنوں سے1کیسز سامنے آیا ہے ۔ واضح رہے کہ پولیو کے دوقطرے ہمارے بچوں کوعمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں، پورے ملک میں 23 مئی سے پولیو مہم جاری ہے۔