15 کال پر فوری رسپانس، فیلڈ فورس کی درست تعیناتی اور کیمروں کی افیکٹو مانیٹرنگ سے جرائم پر قابو پایاجاسکتا ہے،محمد کامران خان

لاہورشہر میں جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کے حوالے پنجاب سیف سٹیز میں اتھارٹی میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے کی۔اجلاس میں زیادہ جرائم رپورٹ ہونے والے 20 تھانوں کے متعلقہ ایس پیز اورایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اس موقع پرچیف آپریٹنگ آفیسر ڈی آئی جی محمد کامران خان نے ایمرجنسی 15 ہیلپ لائن نمبر پر موصول ہونے والی کالزکے ڈیٹا سے کرائم پاکٹس بارے بریفنگ دی۔ڈی آئی جی محمد کامران خان نے مختلف جرائم بارے ایمرجنسی 15 کال ریکارڈ سے اینالسز شیئر کیا۔چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے بتایا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی روزانہ کی بنیاد پر شہر کے تمام علاقوں میں جرائم کا ہیٹ میپ متعلقہ ڈویژنل ایس پیز کو فراہم کرتی ہے۔ڈکیتی، راہزنی اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن کی ضرورت ہے۔ہر تھانے کی حدود میں جرائم کے اوقات کار کو دیکھتے ہوئے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔ چیف آپریٹنگ آفیسرمحمد کامران خا ن کا مزید کہنا تھاکہ کرائم ہیٹ میپ کو مدنظر رکھتے ہوئے فورس کی تعیناتی سے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ایمرجنسی 15 کال پر فوری رسپانس، فیلڈ فورس کی درست تعیناتی اور کیمروں کی افیکٹو مانیٹرنگ سے جرائم کے واقعات کو روکا جاسکتا ہے۔