روز ویلٹ ہوٹل پاکستان کا اثاثہ، 3 سال کیلئے لیز پر دیا ہے: سعد رفیق
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی اے اے کے پراجیکٹس روز ویلٹ ہوٹل پاکستان کا اثاثہ ہے، حکومت پاکستان کا نیویارک سٹی ایڈمنسٹریشن کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ روز ویلٹ 2020 میں کورونا کے دوران بند کردیا تھا، روز ویلٹ ہوٹل کو 3 سال کیلئے لیز پر دے دیا ہے، گزشتہ حکومت نے فیصلہ کیا تھا ہوٹل کو پرائیویٹ پبلک سیکٹر کی طرف لے جایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل کو لیز پر دینے سے پاکستان میں 220 ملین ڈالر آئیں گے، ہم نے ہوٹل کے 1025 کمروں کو لیز پر دے دیا ہے، روز ویلٹ ہوٹل میں 479 لوگ کام کرتے تھے، یہ معاہدہ پاکستان کے لیے فائدہ مند ہے، اب اس ہوٹل کے بارے میں تمام کہانیاں ختم ہوگئی ہیں۔ وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ ہوٹل جس حالت میں ہے اسی حالت میں ہمیں واپس ملے گا، کوئٹہ ایئرپورٹ سے حج فلائٹس کا آغاز ہوچکا ہے، سکھر اور ڈی آئی خان ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ دیا جائے گا، ملائیشیا سے پی آئی اے کا طیارہ وطن واپس آچکا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی آئی اے کا حج آپریشن کامیابی سے جاری ہے، ایوی ایشن اتھارٹی کا کوئی ملازم