پاک ترک تعلقات مشترکہ ثقافت اور عقیدے میں بندھے ہیں،مریم اورنگزیب
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ سب مشکل وقت اور خوش گوار لمحات میں متواتر تبادلوں اور ملاقاتوں سے بھی ظاہر ہوتا ہے، پاک ترکیہ تعلقات میں غیر معمولی بہتری نواز شریف کے بطور وزیرِ اعظم تیسرے دور میں آئی مریم اورنگزیب نے کہا کہ محبت اور احترام کا اس سے زیادہ مظاہرہ نہیں کہ اردوان نے 2016 میں بیٹی کی شادی میں نواز شریف سے گواہ بننے کی درخواست کی انقرہ اسٹیڈیم میں جب اس بات کا اعلان کیا گیا توترک عوام نےاپنے لیڈرکی پاکستانی لیڈر کے لیے چوائس پر زوردار تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاک ترک تعلقات مشترکہ ثقافت اور عقیدے میں بندھے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات ہمیشہ خوش گوار رہے ہیں۔