دھاندلی کے باوجود پیپلز پارٹی کا میئر بننا ناممکن ہے،حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا ہے کہدھاندلی کے باوجود پیپلز پارٹی کا میئر بننا ناممکن ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ا گر میئر کے انتخابات میں دھاندلی کی گئی تو احتجاج کریں گے ،پیپلز پارٹی کی دھاندلی کے باوجود اب بھی ان کا میئر بننا ناممکن ہے ،9مئی کو ڈھال بنا کر پکڑ دھکڑ ہو رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے مقابلے میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے زیادہ ووٹ لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں دھاندلی کو عدالت میں چیلنج کریں گے ۔