بی سی بی کے چئیرمین مصطفی کمال نےسکیورٹی صورتحال کوتسلی بخش قراردیتے ہوئے پاکستان میں کرکٹ کیلئے آئی سی سی کوخط لکھنے کااعلان کردیا
قذافی سٹیڈیم لاہورمیں پاکستانی ہم منصب چوہدری ذکاء اشرف کے ہمراہ نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال کاکہناتھا کہ انہیں پاکستان آکربہت خوشی ہوئی ہے اوربنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے پاکستان سے بہت کچھ سیکھاہے،مصطفی کمال نے کہا کہ انہیں پاکستان میں کرکٹ شروع ہونے کاانتظارہے اورہماری خواہش ہے کہ ہماری ٹیم پاکستان میں کرکٹ کھیلے