افغانستان میں نیٹو افواج کی موجودگی پاکستان کےایٹمی پروگرام سمیت ملکی سالمیت اور خودمختاری کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے. قاضی حسین احمد
جماعت اسلامی کراچی کے زیراہتمام لانڈھی میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قاضی حسین احمد نے کہا کہ افغانستان میں نیٹو افواج کا مقصد خطے میں امریکی مفادات کی حفاظت ہے۔انھوں نے کہا کہ میمو گیٹ کے حوالے سے بننے والے کمیشن سے عوام کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں لہذا کمیشن جلد نتائج سامنے لاتے ہوئے معاملات واضح کرے ۔قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نیٹو افواج کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی انتہائی قابل مذمت ہے۔ اگرچہ امریکی حکومت نے واقعہ پر معذرت کی ہے لیکن یہ معاملہ نیٹو افواج کے افغانستان سے انخلاکے بغیررفع دفع نہیں ہونا چاہیے۔