اسٹار بولرعمرگل سنچورین میں پانچ وکٹوں کی بدولت ٹی ٹوئنٹی کے نمبرایک بولربن گئے۔
جنوبی افریقہ کی تیز وکٹوں نے فاسٹ بولر عمر گل کو سنچورین کا ہیرو ہی نہیں بلکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نمبر ایک بولر، سیریز کے دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں عمر گل نے پانچ افریقی بیٹسمین کوپویلین کی راہ دکھائی ۔ بیس اوور کے مختصر فارمیٹ میں عمر گل کی چوہتر وکٹوں کی تعداد ہو گئی۔ عمر گل نے سعید اجمل سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ دائیں ہاتھ کے عمر گل نے ٹی ٹوئنٹی کیرئر میں دوسری بار پانچ وکٹوں کا کارنامہ دکھایا۔ اس سے پہلے انہوں نے 13 جون 2009 کو نیوزی لینڈ کے پانچ کھلاڑی آؤٹ کئے تھے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی پہلی تینوں پوزیشنز پر پاکستانی بولرز براجمان ہیں ۔چوہتر وکٹوں کے ساتھ عمر گل پہلے 71 وکٹوں کے ساتھ سعید اجمل دوسرے اور 63 وکٹوں کے ساتھ بوم بوم آفریدی تیسیرے نمبر پر ہیں.