پانچ روزہ مشترکہ بحری مشقوں میں حصہ لینے کے لیے چینی دستہ پاکستان پہنچ گیا.
"پیس تھرٹین" کے نام سے پانچ مارچ سے شروع ہونے والی مشترکہ بحری مشقوں میں امریکا،برطانیہ،جاپان سمیت چودہ ممالک شریک ہوں گے. آٹھ ممالک کے گیارہ بحری جہازمشقوں میں حصہ لینے کے پہلے ہی کراچی پہنچ گئے ہیں. جب کہ چھتیس ممالک کےتیارہ کردہ بحری جہاز ،طیارے اور دیگر آلات بھی فوجی مشقوں کا حصہ ہوں گے. مشقوں کامقصد انٹیلی معلومات کےتبادلےمیں بہتری باہمی اعتماد میں اضافہ اور مشترکہ مفادات کاتحفظ ہے. چینی بحریہ کے چودھویں اسکارٹ کےکمانڈر یوآن یوبو کاکہناتھاکہ پاکستان آنے سے پہلے ان کی بحریہ نے بھرپورتیاری کی ہے. پیس سیریز کےنام سےبحری مشقیں دوہزار سات سے ہردوسال بعد منعقد کی جاتی ہیں.