بنگلہ دیشن کے دورے پرآئے ہوئے بھارتی صدر پرناب مکھر جی کے ہوٹل کے قریب نصب بم دھماکا سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے وقت بھارتی صدرہوٹل میں موجود تھے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
بنگلہ دیش میں بھارتی ہائی کمیشن کے مطابق بم دھماکا بھارتی صدر پرناب مکھرجی کے ہوٹل قریب ہوا۔ دھماکا کے وقت بھارتی صدر ہوٹل میں موجود تھے۔ دھماکا میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ دھماکا بنگلہ دیش میں مذہبی رہنما کو سزائے موت سنائے جانے پر ردعمل بھی ہوسکتا ہے۔ بھارتی صدر پرناب مکھرجی ان دنوں بنگلہ دیش کے سرکاری دورے پرہیں جبکہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد سے مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پرتشدد واقعات میں اب تک پچھتر سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔