کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور انچولی میں فائرنگ اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ بائیس زخمی ہوگئے۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی چھ افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا
نامعلوم افراد نے سہراب گوٹھ میںجنازے کے شرکاء پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد سپر ہائی وے پر سہراب گوٹھ، ا نچولی اور انڈس پلازہ میں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کےنتیجے میں رینجرز کے ایک افسر سمیت پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر بائیس افراد زخمی ہوئے جبکہ دو دم بھی توڑگئے۔ لاشوں اور تیرہ زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ چار کو جناح ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ ہنگامہ آرائی کے دوران دو ایمبولینسز سمیت چھ گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا۔اس دوران چار پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنے کی کوشش بھی کی گئی جسے نفری نے ناکام بنادیا۔شہر کے دیگر علاقوں میں بھی تشدد کے مختلف واقعات میں چھ افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔