شاہد آفریدی نے اپنے آٹھ ہزار رنز مکمل کر لیے
ڈیبیو میچ میں سری لنکا کے خلاف سینتیس گیندوں پر تیز ترین سنچری داغ کر شاہد آفریدی نے قوم اور ٹیم دونوں میں جگہ بنا لی،،، اس کے بعد ان کا گرین ٹیم میں سفر شروع ہوا چھکے دیکھ کر ایک وقت میں ایسا لگا کہ آنے والے وقتوں میں شاہد آفریدی دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہونگے لیکن ایسا نہ ہوا، وقت گزرتا رہا اور آفریدی بھی وقت گزارتے رہےکبھی وسیم اکرم کا سہارا لیا تو کبھی خود کپتان بن کر،جب موڈ ہوا چل پڑے اور جب موڈ ہوا تو سکور کئے بنا ہی پویلین لوٹ گئے، اس بات کا اندازہ کی ایک روزہ میچوں کی ایوریج سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے،انہوں نے تین سو چورانوے میچز میں صرف تئیس اعشاریہ باون کی اوسط سے آٹھ ہزار رنز مکمل کئےایک روزہ میچز میں سٹکرائیک ریٹ کے لحاظ سے شاہد آفریدی کا پہلا نمبر ہے ، آفریدی کا موجودہ اسٹرائیک ریٹ ایک سو سولہ اعشاریہ چھیاسی ہے، جبکہ سہواگ ایک سو چار اعشاریہ تینتینس رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، گلکرسٹ چھیانوے اعشاریہ چورانوے کے ساتھ تیسرے اور جے سوریا اکیانوے اعشاریہ بیس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں،