مائکل فیلپس چھہ ماہ کی پابندی کا شکار
مائیکل فلپس اٹھارہ اولمپک گولڈ میڈلز کے ساتھ دنیا کا بہترین پیراک ہے ،،فلپس کو رواں برس نشے کی حالت میں کار چلانے پر جرمانہ ہوا اور حوالات کی سیر بھی کرنا پڑی ،عدالت نے فلپس کو چھہ ماہ کیلیے سوئمنگ مقابلوں میں شرکت سے روک دیا تھا ،لیکن اب امریکن سوئمنگ فیڈریشن نے عندیہ دیا ہے کہ جولائی سے شروع ہونیوالی پیراکی عالمی چیمپیئن شپ میں فلپس کی شرکت ممکن ہے،مائیکل فلپس نے اپنے جرم کا اقبال کیا ہے اور امریکن سوئمنگ فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات میں عالمی چیمپیئن شپ میں شرکت کی خواہش بھی ظاہر کی ہے ،، امریکی سپورٹس چینل سے گفتگو میں چک ویلگس کا کہنا تھا کہ فیلپس کا عالمی مقابلوں میں شریک ہونا مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں