پانچ مارچ کے بعد کچھ پتے جھڑیں گے، کچھ جیل جائیں گے اور کچھ بکروں کی قربانی ہوگی: منظور وسان
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ چھ مارچ کو نیا خواب دیکھیں گے، سینیٹ انتخابات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں پیپلز پارٹی اکثریت حاصل کرنےوالی پارٹی ہوگی، ملکی مفاد کی خاطر سینیٹ کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو ملنی چاہیے،امید کرتےہیں کہ فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا،منظور وسان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بے اثرثابت ہوگاپانچ مارچ کے بعد کچھ پتے جھڑیں گے کچھ بکروں کی قربانی ہوگی اور کچھ جیل جائیں گے،،جیل میں خاصا انتظام کر رکھا ہےانہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ستمبر سے دسمبر تک کم اور جنوری میں زور پکڑ لیتی ہے۔