سندھ اسمبلی کے اجلاس میں منظور وسان کی زبان پھسل گئی ' حکومت جتنی ممکن ہو کرپشن کرتی ہے'
دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ,ایم کیو ایم کے رکن کامران کی جانب سے سوال کیا گیا تو سپیکر نے برجستہ کہا کہ جب مرد ارکان سوال کرتے ہیں تومجھے خوشی ہوتی ہے اس لئے معزز رکن مبارکباد کے مستحق ہیںایم کیو ایم کی جانب سے خواجہ اظہار الحسن نے سوال کیا کہ اینٹی کرپشن محکمے کا وزیرہونا چاہیئے یا نہیں، جس پر منظور وسان نے کہا کہ اب بھی محکمہ چیف سیکریٹری کے پاس ہے،منسٹرکا کردارثانوی ہے، ایم کیو ایم کے رکن نے کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے سوال کیا تو وزیر صاحب کی زبان ایسی پھسلی کے ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا مںطور وسان صاحب نے فرمایا کہ حکومت جتنی ممکن ہو کرپشن کرتی ہےمعزز وزیر کے ان ریمارکس اپوزیشن کہاں چوکنے والی تھی شہریار مہر نے فوری جواب دیا کہ سچ بات بالآخر منہ سے نکل ہی جاتی ہے اس سے قبل اجلاس میں سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم لائرزونگ کے علی حسنین بخاری کے لیے سندھ اسمبلی میں دعائے مغفرت کرائی گئی جبکہ آصف زرداری، بلاول بھٹو اور الطاف حسین کی صحت اور درازی عمر کیلئے بھی دعا کرائی گئی