دھرنا سیاست نے ملک و قوم کا بہت نقصان کیا: شہبازشریف
اسلام آباد میں وزیراعلی پنجاب سے مسلم لیگ ن کے وفد نے ملاقات کی،اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کو مسائل سے نکالنے کےلئے کوشاں ہے،،دہشت گردی اورتوانائی بحران کے خاتمے کےلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں-عوام کی ترقی وخوشحالی اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ چنیوٹ میں خام لوہے اور تابنے کے معدنی ذخائر پاکستان کے 18کروڑ عوام کی ملکیت ہیں،جن سے استفادہ کر کے ملک و قوم کی تقدیر بدلیں گے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئلے،ہائیڈل ، سولر، ایل این جی اور ہوا سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔