وکیل علی حسنین بخاری کا قتل

کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ میں نامعلوم مسلح افراد نے متحدہ لیگل ایڈ کمیٹی کے ممبر علی حسنین ایڈوکیٹ کوفائرنگ کرکے قتل کردیا،واقعے کے بعد لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا،ایس پی کورنگی نے واقعے کے متعلق بتایا کہ موٹر سائیکل پرسوار دو نقاب پوش ملزمان نےعلی حسنین ایڈوکیٹ کو گھر کے باہر نشانہ بنایا ،ادھرواقعے پرکراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم قریشی کا کہنا تھا کہ دہشتگرد وکلا اور ڈاکٹرز کو نشانہ بنا رہیں ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کو پکڑنے میں ناکام نظر آتےہیں،متحدہ قومی مومنٹ کورنگی سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی معین پیرزادہ کا کہنا ہے کہ کورنگی ،لانڈھی اور شہر کے دیگر علاقوں میں کارکنان کو قتل کیا جارہا ہے ان حالات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سرچ آپریشن سوالیہ نشان بن چکے ہیںعلی حسنین ایڈوکیٹ کے قتل کی اطلاع ملتے ہی وکلاء کی بڑی تعداد جناح اسپتال پہینچ گئی اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کوجلد گرفتار کیا جائے کیمرہ مین محمد وسیم کے ساتھ ساجد اعوان وقت نیوز کراچی