مقتول کے ورثا سے دلی تعزیت کا اظہار کیا: الطاف حسین
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نےایڈوکیٹ سید علی حسنین بخاری کےقتل کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ لاپتہ کارکنوں کے مقدمات لڑنے والے کارکن کو راستےسے ہٹا دیا گیا،حسنین بخاری لاپتہ کارکنوں کی سب سے زیادہ درخواستیں اکھٹی کرنے والی شخصیت تھے،،انکا کہنا تھا کہ علی حسنین بخاری کی قربانی رائیگاں نہیں جائےگی،ان کے قتل کی تحقیقات کو سرد خانے کی نذرنہیں ہونے دینگے،انہوں نےمطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔