چلی کے آتش فشاںٕ نے لاوا اگلنا شروع کردیا
دارالحکومت سین تیاگو کے جنوبی علاقے ویلا ریکارVILLARRICA میں دو دن سے راکھ اور دھواں اگلتے آتش فشاں نے پیر اور منگل کی رات ایک زوردار دھماکے کے ساتھ آگ اور لاوا اگلنا شروع کردیا تھا۔ فضا میں بلند ہونے والےلاوے کی اونچائی تین کلومیٹر تک ہے، لاوے کے اخراج کی وارننگ کے باعث تین ہزار سے زائد رہائشی افراد پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل ہو چکے ہیں۔ جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں