لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کے لیے دو سے تین سال تک انتظار کرنا پڑے گا:خواجہ آصف

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا دریائے سندھ پر پچاس ہزار میگاواٹ پن بجلی کی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ اب جہاں بھی منصوبہ تعمیر ہوگا وہاں کے لوگوں کو صحت تعلیم اور دیگر سماجی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ رواں سال بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورتحال بہتر ہوگی۔ صنعتوں کو پہلے ہی پوری بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ 3800میگاواٹ کے زیرتعمیر پن بجلی منصوبے2017تک مکمل ہوجائیں گے۔داسو اور بھاشا ڈیم کے لیے فنڈنگ کا بندوبست ہو چکا ہے۔ داسو ڈیم کی تعمیر کے لیے101ارب روپے کی زمین خرید لی گئی ہے۔ایل این جی منصوبوں کے لیے حکومت ابتدائی طور پر خود فنڈنگ کرے گی۔خواجہ آص خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کمپنی کے ساتھ بجلی کی سپلائی کا معاہدہ ختم ہوچکا ہے ۔ صرف کراچی کی عوام کی خاطر بجلی کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ آبی معاملات پر چوکس ہیں،اور معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی عدالت میں جائیں گے