سونامزید ۱۰۰روپے فی تولہ سستا
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاو کا تسلسل جاری ہے ۔بدھ کو سو روپے کی کمی کے ساتھ ملک بھر میں فی تولہ سونا سینتالیس ہزار چھے سو روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی پچیاسی روپے کی کمی ہوئی جس کے ساتھ دس گرام سونا چالیس ہزار آٹھ سو روپے کا ہوگیا، ملک بھر میں چاندی کی فی تولہ قیمت چھے سو اسی روپے پر برقرار رہی،،، عالمی منڈی میں چار ڈالر کی کمی کے ساتھ ایک اونس سونا ایک ہزار دو سو چار ڈالر کا ہوگیا۔